تھانہ خروٹ آباد کے ایس ایچ او نے ہماری تنظیم کے مرکزی عہدیدار کو نہ صرف دھمکیاں دیں بلکہ ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی، جو کہ آئینی جمہوری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے – بی ایس او (پجار)
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) مرکزی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تھانہ خروٹ آباد کے ایس ایچ او نے ہماری تنظیم کے مرکزی عہدیدار کو نہ صرف دھمکیاں دیں بلکہ ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی، جو کہ آئینی جمہوری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس او (پجار) ایک نظریاتی سیاسی اور طلبا کی حقوق کی علمبردار تنظیم ہے جو ہمیشہ تعلیم، فکری اور قومی شعور کے فروغ کے لیے جدوجہد کرتی آرہی ہے ایسے میں پولیس ایس ایچ او کی طرف سے ہمارے رہنماؤں کو دباؤ میں لانا ہماری آواز کو دبانے کی ایک مذموم کوشش ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے، اور طلبہ تنظیموں کے خلاف ریاستی جبر کو بند کیا جائے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر ہماری تنظیم کے کسی بھی کارکن کو نقصان پہنچا یا ہراساں کیا گیا، تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بی ایس او (پجار) پرامن جدوجہد اور سیاسی جہموری جہدوجہد پر یقین رکھتی ہے، مگر ہم اپنے سیاسی و جمہوری حق، اپنی نظریاتی شناخت، اور اپنے کارکنان کی عزت و سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر قانونی و عوامی راستہ اختیار کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں