تمپ: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 5 افراد جبری لاپتہ

90
فضل فدا، سعید داد، ایوب

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے پاکستانی فورسز نے متعدد افراد کو جبری لاپتہ کردیا۔

جبری گمشدگیوں کا یہ واقعہ گذشتہ روز تمپ کے علاقے میرآباد میں پیش آیا جہاں پاکستانی فورسز نے بازار اور گردنواح کے علاقوں میں چھاپوں کے دوران متعدد افراد کو جبری لاپتہ کیا جن میں سے دیگر افراد رہا ہوگئے تاہم پانچ افراد تاحال فورسز کی تحویل میں ہیں۔

جبری لاپتہ افراد میں ایوب ولد واحد بخش، فضل ولد فدا، سعید ولد داد محمد، ضیاالحق ولد اسد اللہ اور عابد علی ولد اسد اللہ شامل ہیں۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ جبری طور پر لاپتہ افراد کی لاشوں کے ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔