ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو لاپتہ کردیا ، جبکہ دو افراد بازیاب ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے وارث ولد حید سکنہ تگران آباد عمر 30 سال جو پیشہ کے لحاظ سے مزدور ہیں آج حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ۔
دریں اثنا دو سال قبل پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والا نوجوان پیر جان ولد لشکران ساکن ھوشاب بحفاظت بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ پیر جان 2023 کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے تھے ، لواحقین نے انکی بازیابی کی تصدیق کی ہے ۔
علاوہ ازیں کیچ سے لاپتہ گلشیر ولد عبدالمجید ساکن ڈبک گیبن بھی بازیاب ہوئے ۔
یاد رہے کہ انہیں تین ماہ قبل گیبن سے پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیا گیا تھا۔