پاکستانی فورسز نے تربت سے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت کمبر ولد نور بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو بلیدہ کے علاقے زیردان کا رہائشی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق، کمبر کو تربت کے علاقے جوسک میں واقع ان کی دکان سے حراست میں لیا گیا۔
کمبر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔