بلیدہ: یو بی ایل بینک کی عمارت نذرِ آتش

386

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں واقع یو بی ایل (یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ) کی شاخ کو نامعلوم افراد نے جمعرات کی دوپہر کو نذرِ آتش کردیا، جس کے نتیجے میں بینک کی عمارت، فرنیچر، ریکارڈ اور دیگر سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق، واقعہ دوپہر کے وقت پیش آیا جب بیس سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوار افراد کے ایک قافلے نے بینک کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا۔

حملہ آوروں نے پہلے عملے کو عمارت سے باہر نکالا، جس کے بعد بینک کو آگ لگا دی گئی۔ آگ تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گئی۔

بینک کے عملے کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں پہنچا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق بینک کی مالیاتی دستاویزات، کمپیوٹر سسٹمز، فرنیچر اور نقدی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔