پاکستان فوج کے اہلکاروں نے قبروں فائرنگ کرکے و کتبوں کو تھوڑ کر قبروں کی بے حرمتی کی۔
بلوچستان کے علاقے بسیمہ میں گذشتہ روز شام کے وقت سیاہوزئی کے گاؤں میں پاکستانی فوج نے شہید طارق کریم اور ان کے بھائی شہید عاصم کریم کے قبروں فائرنگ کرکے اور ان کو کتبوں کو تھوڑ کر قبروں کی بے حرمتی کی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فورسز کی بڑی تعداد نے قبرستان کا گھیراؤں کیا، بعدازاں شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ فورسز نے قبروں کے کتبوں کو تھوڑ دیئے ہیں جبکہ قبروں پر گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آزاد) کے رکن طارق کریم بلوچ کو 21 اکتوبر 2010 کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کیا تھا بعدازاں 11 مئی 2011 کو ان کی مسخ شدہ لاش کوئٹہ کے علاقے سریاب سے ملی تھی۔
ان کے بھائی عاصم کریم بلوچ کو 29 اکتوبر 2011 کو کوئٹہ سے جبری لاپتہ کیا گیا اور اسکی لاش 31 نومبر 2011 کو پشین کے علاقے خانو زئی سے برآمد ہوئی۔