درجنوں طالبان حملہ آوروں نے دو منظم حملوں میں پاکستانی فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنایا۔
پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے غنڈہ میلہ ضلع اورکزئی میں طالبان سے منسلک جنگجوؤں نے دو مختلف اور منظم حملوں میں پاکستانی فورسز اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 8 فورسز اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں، تاہم آزاد زرائع کے مطابق مرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔
فورسز نے جوابی کارروائی می 3 حملہ آوروں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے، جھڑپ کے مقام سے آج صبح ایک فوجی گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے جو اہلکاروں کو لے جا رہی تھی۔
حکام کے مطابق یہ جھڑپیں تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہیں، صورتحال پر قابو پانے کے لیے فورسز کی مزید نفری علاقے میں تعینات کر دی گئی ہے۔