اسپلنجی میں فوجی آپریشن جاری، ہیلی کاپٹر، بکتر بند، سرویلنس ڈرونز حصہ

244
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں پاکستانی فوج بڑے پیمانے پر آپریشن کررہی ہے جس میں بھاری تعداد میں اہلکاروں سمیت ہیلی کاپٹر، بکتر بند گاڑیاں حصہ لے رہے ہیں۔

اسلپنجی کے علاقے مَرو، مَل، تنک، شیشار اور گردنواح کے علاقے آپریشن کی زد میں ہیں جہاں جگہ جگہ فورسز نے ناکہ بندی کی ہے اور سخت چیکنگ کی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ فوجی قافلوں کی آمد بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ آپریشن میں سرویلنس ڈرونز کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

خیال رہے قلات اور مستونگ میں پاکستان فورسز کے اہلکاروں کو شدید نوعیت کے حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دریں اثناء دالبندین میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے مسافر گاڑیوں کی تلاشی لی اور معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔