آواران: پاکستانی فورسز پر حملہ، میجر سمیت متعدد اہلکار ہلاک

200

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں آج صبح پاکستانی فورسز کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں ایک گھنٹے سے زائد وقت تک گونجتی رہیں۔ اس حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

فوجی ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک اعلیٰ افسر، میجر رب نواز بھی شامل ہیں، جو کشمیر سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ اپنی یونٹ کے ہمراہ معمول کے آپریشن پر تھے جب ان کے قافلے کو جھاؤ کے گوچرو کور علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم، ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ متحرک ہے جو ماضی میں بھی پاکستانی فورسز کو مختلف نوعیت کے حملوں میں نشانہ بناتی رہی ہے۔