بلوچستان کے کیچ اور آواران میں پاکستانی فورسز کو دو الگ الگ حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق منگل کی صبح ضلع کیچ کے سرحدی علاقے زامران میں پاکستانی فورسز معمول کے پیدل گشت پر مامور تھیں۔ آرچنان کے مقام پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
حملے کے فوراً بعد پاکستانی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جب کہ تربت سے دو فوجی ہیلی کاپٹر کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
دوسرا حملہ ضلع آواران کے علاقے تیرتیج جِک میں ہوا، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے ایک کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملہ دیر تک جاری رہا، تاہم تاحال جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔