بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے، جس کے دوران مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوشاب کے مختلف علاقوں، بالخصوص عرض محمد بازار میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز اہلکار لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر دھوپ میں کھڑا کر رہے ہیں، جب کہ کئی مکینوں کے موبائل فون بھی تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ صبح سویرے فورسز کی گاڑیاں علاقے میں داخل ہوئیں اور گھروں میں چھاپے مارنے لگیں۔ خواتین اور بچوں کو بھی گھروں سے باہر نکال دیا گیا۔ موبائل فون ضبط کر لیے گئے ہیں۔
فوجی آپریشن کے حوالے سے سرکاری سطح پر کسی قسم کا موقف سامنے نہیں آیا ہے۔