کیچ: ایک شخص پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

71

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ملک آباد، تمپ میں رات تقریباً ساڑھے ایک بجے کے قریب پاکستانی فورسز نے مسلم ولد طارق کو اس کے گھر سے زبردستی اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد سے مذکورہ نوجوان لاپتہ ہے اور اہل خانہ کو اس کی کوئی خبر نہیں۔

متاثرہ خاندان کے مطابق، مسلم اپنے گھر میں موجود تھا جب سادہ لباس اور وردی میں ملبوس اہلکاروں نے گھر پر چھاپہ مارا، اسے حراست میں لیا اور زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، ہزاروں افراد کو گزشتہ دو دہائیوں میں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا جا چکا ہے، جن میں سے کئی تاحال لاپتہ ہیں۔