پنجگور: پاکستانی فورسز پر آئی ای ڈی حملہ

173

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سوراپ میں آئی ای ڈی دھماکے میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سی پیک روٹ پر سڑک کنارے پر بم نصب کیا تھا اور فورسز کی گاڑی کے گزرنے پر اسے دھماکے سے اسے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں آج پاکستانی فورسز شدید نوعیت کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے، ابتک ایک درجن سے زیادہ واقعات رپورٹس ہوئے ہیں۔