مند، پسنی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پانچ افراد جبری لاپتہ

150

بلوچستان کے اضلاع گوادر اور کیچ میں پاکستانی فورسز نے مزید پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فورسز نے چار نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا، جن کی شناخت جاسم ولد یعقوب، ملک ولد پیز محمد، فیصل ولد بجار، اور رازق ولد بجار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ تمام نوجوان خدا بخش چھات کے رہائشی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ روز فورسز نے علاقے میں گھروں پر چھاپے مارے اور پانچ نوجوانوں کو حراست میں لیا، جن میں سے ایک کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا، تاہم باقی چار تاحال لاپتہ ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز پسنی کے علاقے لانٹی دان سے پاکستانی فورسز نے بشیر ولد سبزل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ لواحقین نے بشیر بلوچ کی بحفاظت رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔