قلات زاوہ کے قریب نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار رب نواز لہڑی ولد علی نواز لہڑی ہلاک ہوگئے جبکہ انکا ساتھی فرید خان ولد نواب خان زخمی ہوگئے ۔
قلات اسٹوڈنٹس فورم کے مطابق پولیس اہلکار رب نواز قلات اسٹوڈنٹس فورم کے سابق ساتھی تھے، ایک فکری اور نظریاتی رکن تھے۔ وہ فورم کے دوستوں کے ساتھ ہماں وقت قومی خدمت سے سرشار جہد کرتے رہیں تھے۔
یاد رہے ان کے والد بھی چند سال پہلے فائرنگ سے ہلاک ہوگے تھے۔
تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ، مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔