تربت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص لاپتہ

112

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت سفیان ولد غلام رسول صوفی کے نام سے ہوئی ہے، جو تربت کے علاقے سنگ سر کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق، آج دوپہر کو پاکستانی فورسز نے سنگانی سر سفیان کو حراست میں لیا۔ اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے، اور انسانی حقوق کے ادارے اس پر مسلسل تشویش کا اظہار کرتے آ رہے ہیں۔