فرانس کے دارلحکومت پیرس کے کلب نے اٹلی کے انٹر ملان کو شکست دے دی۔
جرمنی کے شہر میونخ الیانز ایرینا میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پیرس سینٹ جرمین نے انٹر میلان کو 0-5 سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔
یہ فتح پیرس سینٹ جرمین کی چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں پہلی ہے اور فائنل میں سب سے بڑے مارجن سے جیت کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا گیا۔
میچ کا آغاز سابق انٹر کھلاڑی اور مراکو کے اشرف حکیمی کے 12ویں منٹ میں گول سے ہوا، جس کے بعد 19 سالہ دیزیرے دوے نے دو گول کیے اور ایک اسسٹ فراہم کیا، یوں وہ چیمپئنز لیگ فائنل میں گول کرنے والے تیسرے کم عمر کھلاڑی بن گئے، مزید گولز خویچا کواراتسخیلیا اور متبادل کھلاڑی سینی مایولو نے کیے۔
پی ایس جی کے کوچ لوئس انریکے نے اپنے کیریئر کی 11ویں فائنل جیت حاصل کی اور وہ دو یورپی ٹریبل جیتنے والے دوسرے کوچ بن گئے، یہ فتح پی ایس جی کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے، خاص طور پر کلب کے قطری مالکان کے لیے جو طویل عرصے سے یورپی کامیابی کے خواہاں تھے۔
پی ایس جی کی یہ جیت نہ صرف ان کے لیے پہلی یورپی کپ فتح ہے بلکہ انہوں نے لیگ 1، کوپ ڈی فرانس اور ٹروفی دی شیمپیئنز جیت کر سیزن کا ٹریبل مکمل کیا۔
یہ شاندار کارکردگی پی ایس جی کو یورپ کے صف اول کے فٹبال کلبوں میں شامل کرتی ہے اور ان کے شائقین کے لیے ایک ناقابل فراموش لمحہ ہے۔