ہرنائی: پاکستانی فورسز کا مبینہ مقابلے میں 4 افراد کو مارنے کا دعویٰ

157

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، جبکہ پاکستانی فورسز نے ان افراد کو ایک کارروائی میں مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ لاشیں ہرنائی کے علاقے سنجاوی روڈ پر طور خان کے مقام سے ملی ہیں جن کے جسموں پر گولیوں کے نشانات واضح ہیں۔

پاکستانی فورسز کا دعویٰ ہے کہ خفیہ اداروں کی اطلاع پر کی گئی، کارروائی میں چار مسلح افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔

تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستانی فورسز نے زیر حراست افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے ۔

رواں سال ایسے کئی واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں پہلے سے لاپتہ افراد کو مار کر انہیں مقابلے کا نام دیا گیا ہے ۔