ہرنائی جعلی مقابلہ: ایک اور لاش کی شناخت جبری لاپتہ عید محمد کے طور پر ہوگئی

132

آج ہرنائی سے برآمد ہونے والے ایک اور لاش کی شناخت جبری لاپتہ شخص کے طور پر ہوئی ہے۔

عید محمد مری کو تین ماہ قبل ہرنائی سے فورسز نے گرفتار کر کے جبری لاپتہ کردیا تھا آج ان کی لاش برآمد ہوئی ہے جنھیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

یاد رہے آج ہرنائی سنجاوی روڈ طور خام سے چار افراد کی اشیں برآمد ہوگئی تھیں جن کے بارے میں فورسز نے مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ان میں سے دو کی شناخت پہلے سے جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے اس طرح حسب سابق یہ جعلی مقابلہ ثابت ہوا ہے، جس میں پہلے سے حراست میں لیے گئے افراد کو مارا گیا ہے۔