گوادر: پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک ایک زخمی

140

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کی تحصیل جیونی میں فرنٹیئر کور کی ایک چیک پوسٹ پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔

واقعہ بدھ کی دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اچانک چیک پوسٹ پر فائرنگ شروع کر دی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، جیونی شے آباد کے مقام پر ایف سی کی چیک پوسٹ پر ایک لینڈ کروزر گاڑی نے چیک پوسٹ کے قریب آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

حملے کے نتیجے میں کانسٹیبل اللّٰہ داد موقع پر ہی پر ہلاک ہو گئے، جبکہ ان کے ساتھی اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔

ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔