گوادر: زیر حراست شخص کا قتل و زبردستی دفن کروانا ظلم و جبر کی بدترین مثال ہے – حق دو تحریک

113

حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گھٹی ڈھور کے ایک رہائشی سلام حیدر کو تین دن پہلے ان کے گھر سے پاکستانی فورسز اٹھا کر شدید تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا اور مقتول کی تابوت میں بند لاش گزشتہ شب لواحقین کے حوالے کرکے تابوت تک کھولنے نہیں دیا گیا اور بغیر تابوت کھولے گزشتہ شب دو بجے زبردستی دفن کروایا گیا۔

بیان میں اس غیرانسانی عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ عمل نہ صرف ظلم و جبر کی بدترین مثال ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی توہین ہے جس سے ثابت ہوتا ہے ریاستی ادارے نہ ملکی قانون کو مانتے ہیں اور نہ انسانیت سے ان کا کوئی واسطہ ہے جس کی وجہ ظلم و جبر کا بازار گرم ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جبری گمشدگی اور ظلم و جبر کے خاتمے تک ان کے خلاف مزاحمت جاری رہے گا اور اگر یہ ظلم و ستم بند نہیں ہوا تو عوامی ردعمل کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگا۔