کیچ: بم دھماکے میں باپ بیٹا ہلاک، تین افراد زخمی

255

بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل بلیدہ کے علاقے زامران میں بم دھماکے میں باپ اور بیٹے ہلاک ہوگئے، جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، واقعہ زامران کے گاؤں سیرکزہ میں اس وقت پیش آیا جب محمد امین عبدالکریم اپنے بیٹے کے ہمراہ قریبی گاؤں میں عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔ راستے میں انہیں بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے میں تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول محمد امین کے بھائی، سلام شکاری کو بھی کچھ عرصہ قبل حملے میں ہلاک کیا گیا تھا مذکورہ افراد کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے بتایا جاتا ہے تاہم موجودہ واقعے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔