بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے کوئٹہ اور خاران میں دو مختلف کاروائیوں میں قابض پاکستانی آلہ کار کو ہلاک اور استحصالی کمپنی کی مشینری کو تباہ کردیا۔
انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج کوئٹہ میں وحدت کالونی کے قریب قابض پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے آلہ کار بلال آراہی سکنہ لاہور، پنجاب کو مسلح حملے میں ہلاک کردیا۔ مذکورہ آلہ کار میڈیکل سپلائر کے بھیس میں قابض پاکستانی فوج کیلئے سہولت کاری کا کام کررہا تھا۔ آلہ کار بلال قابض فوج کیلئے مخبری و سہولت کاری سمیت آلہ کار بھرتی کرنے میں بھی ملوث تھا۔
ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خاران کے علاقے ساروان میں استحصالی پروجیکٹ پر کام کرنے والی روڈ تعمیر کرنے والی کمپنی کے مشینری کے سائٹ پر حملہ کرکے تمام مشنری کو نذر آتش کردیا جن میں دو ٹریکٹر سمیت مزید تین ہیوی مشنری و دیگر سامان شامل ہیں۔
جئیند بلوچ نے کہاکہ ہم مقامی ٹھیکیداروں پر واضح کرتے ہیں کہ وہ ان استحصالی پروجیکٹس کا حصہ بننے سے گریز کریں وگرنہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ داری خود ہونگے۔
آخر میں کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔