کوئٹہ میں قابض فوج کے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

72

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے گزشتہ شب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ کو دستی بم حملث میں نشانہ بنایا ۔ اس حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد پاکستانی فورسز اور پولیس ہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ ہمارے سرمچار بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ ہماری تنظیم اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہماری  اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگی۔