کراچی: نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

102

کراچی کے علاقے ماڑی پور سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالرحمن بلوچ ولد خدا بخش بلوچ کو 15 جون کی شب پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

عینی شاہدین اور اہل خانہ کے مطابق، واقعہ رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے پیش آیا، جب فوجی اہلکاروں کے ہمراہ سادہ لباس میں ملبوس افراد نے عبدالرحمن بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں ساتھ لے گئے۔

اہلِ خانہ نے اس عمل کو غیر قانونی اور ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔