ڈیرہ بگٹی: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو افراد جبری لاپتہ

114

ضلع ڈیرہ بگٹی سے مزید دو افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے سوئی کی طوطا کالونی سے مبارک علی ولد عبد الکریم بگٹی کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے ۔

علاوہ ازیں اس سے قبل صبح دس بجے کے قریب سوئی کے علاقے طوطا کالونی ہی سے پاکستانی فورسز نے رحمان ولد مٹھل بگٹی کو اس کے گھر سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا ہے۔

لواحقین نے پیاروں کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔