بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز نے تین زیر حراست افراد کو ایک جعلی مقابلے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں پیارا کالونی میں تین جبری گمشدہ افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں پھنک دی گئی۔
مذکورہ افراد کی شناخت علی بیگ ولد پاہی بگٹی، یوسف عرف وڈو ولد شاہنوازا بگٹی اور زاہد ولد عثمان بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہیں۔
زاہد بگٹی اور یوسف عرف وڈو بگٹی کو پچھلے سال اٹھارہ اکتوبر جبکہ علی بیگ بگٹی کو اس سال انیس مارچ کو ڈیرہ بگٹی شہر سے پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور زیرحراست افراد کے قتل میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے ۔