ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

105

بلوچ ریپبلیکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں سوئی گیس فیلڈ سے کراچی جانے والے چھتیس انچ قطر کے گیس پائپ لائن کو دو ڈنڈائی کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی اور گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کاروائی گزشتہ روز نہتے جبری گمشدہ نوجوانوں کے جعلی مقابلے میں شہادت کے ردعمل کے طور پر کیا گیا۔ اس حملے کی ذمہ داری بی آر اے قبول کرتی ہے۔