ڈیرہ بگٹی: سوئی میں سی ٹی ڈی پر حملہ، بلوچ ریپبلکن آرمی نے ذمہ داری قبول کر لی

162

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے طوطا کالونی میں ہفتے کی شب مسلح افراد کی جانب سے سی ٹی ڈی کے دفتر اور گشت پر معمور اہلکاروں پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، حملے کے وقت دھماکوں اور فائرنگ کی شدید آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔

ترجمان بلوچ ریپبلکن آرمی، سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے سوئی میں سی ٹی ڈی کے دفتر کو راکٹوں، دستی بموں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ، جب کمک کے لیے مزید اہلکار موقع پر پہنچے تو گھات میں بیٹھے سرمچاروں نے انہیں بھی نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مزید تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

ضلع انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کرتے بتایا ہے کہ حملے میں دو اہلکار ہیڈ کنسٹیبل رحم علی بگٹی اور نصردین بگٹی ہلاک ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔