بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیھ لوٹی میں مرگازی کے قریب “مچھروں” کے مقام پر صبح 9 بجے تیل و گیس تلاش کرنے والی او جی ڈی سی ایل کمپنی کے اہلکاروں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان نے کہاکہ اس حملے کے نتیجے میں کمپنی کے تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کرتی ہے۔