پنجگور: زور دار دھماکہ، ایک لاش برآمد

177

بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے بونستان میں گزشتہ شب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، پولیس کے مطابق دھماکہ رات تقریباً تین بجے روڈ کے کنارے ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، جائے وقوعہ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ جس کی شناخت وسیم کشانی کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا اور اس کی اصل وجہ کیا تھی۔