پنجگور: جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کے بیٹے ذیشان ظہیر بلوچ نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء

127

پنجگور کے فٹبال چوک سے مغرب کے وقت مسلح افراد نے ظہیر بلوچ کے بیٹے ذیشان ظہیر بلوچ کو زبردستی اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

اہلخانہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ذیشان ظہیر بلوچ کو ان کے والد کی جبری گمشدگی کے خلاف مسلسل جدوجہد کی سزا دی جا رہی ہے۔ ذیشان کے والد، ظہیر بلوچ، گزشتہ کئی برسوں سے لاپتہ ہیں اور ان کی بازیابی کے لیے ان کے اہلخانہ متعدد بار احتجاج کر چکے ہیں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ذیشان ظہیر بلوچ والد کی بازیابی کے مطالبے کی جدوجہد میں ہمیشہ پیش پیش رہے، جس کی پاداش میں انہیں نشانہ بنایا گیا۔

انسانی حقوق کے حلقوں نے واقعے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ذیشان ظہیر بلوچ کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔