وڈھ: عطاالرحمان مینگل کے ہلاکت کی ایف آئی آر سردار مینگل اور دیگر کے خلاف درج

233

گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی کے حملے میں حکومتی حمایت مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ) کے سربراہ عطاالرحمان مینگل اور ساتھیوں کے ہلاکت کا مقدمہ محمد جان سکنہ وڈھ کے مدعیت میں سردار اختر مینگل ، اسد مینگل اور گورگین مینگل کے خلاف درج کی گئی ہے ۔

دراخوست گزار نے دعویٰ کیا ہے کہ عطاالرحمن مینگل کے قافلے پر اسد مینگل اور گورگین اور انکے ساتھیوں نے حملہ کیا ہے ۔ مقدمے میں 149-148-107-324-302 جیسے دفعات شامل کئے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ بلوچ لبریشن آرمی نے خضدار میں ڈیتھ اسکواڈ کے متحرک رکن و سربراہ عطاالرحمان مینگل کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔

بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق 22 جون 2025 کو بی ایل اے کی انٹیلیجنس ونگ زراب اور آپریشنل یونٹ فتح اسکواڈ نے خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے آڑنجی میں ایک مشترکہ اور منظم عسکری کارروائی کے دوران عطاالرحمان کو نشانہ بنا کر اس کے ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا تھا ۔

بی ایل اے کے مطابق یہ کارروائی زراب کی طویل المدتی انٹیلیجنس معلومات، مسلسل مشاہدے اور ہدف کی سرگرمیوں پر مکمل تحقیق کے بعد عمل میں لائی گئی تھی ۔

علاوہ ازیں عبدالرحمان مینگل کے ہلاکت کے بعد انکے آبائی گاؤں وڈھ میں حکومتی اور فوجی قیادت کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج وزیر اعلیٰ بلوچستان کی آمد کے موقع پر خضدار شہر میں مکمل کرفیو کا سماں تھا۔