بلوچستان کے کردگاپ شہر پر مسلح افراد کا کنٹرول، مرکزی شاہراہ پر مختلف مقامات پر ناکہ بندی
تفصیلات کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے کوئٹہ، تفتان مرکزی شاہراہ پر مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے “کردگاپ” شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔
اس دوران لیویز تھانے پر قبضہ، سرکاری گاڑی، اسلحہ و دیگر سامان ضبط، بعدازاں تھانہ کو نذر آتش کردیا گیا ہے جبکہ نادر آفس کو بھی نذر آتش کیا گیا اور سرکاری کمپلکس پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سرکاری ریکارڈ مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے۔
آخری اطلاعات آنے تک مسلح افراد کا ناکہ بندی اور چیکنگ جاری ہے ۔