نوشکی: دوران ناکہ بندی حراست میں لیے گئے شخص کی لاش برآمد

690

نوشکی کے رہائشی شخص کی لاش خاران کے علاقے لجے سے برآمد، مذکورہ شخص کو مسلح افراد اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

لجے کے علاقے بوربنج سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے لاش کو البت لیویز فورس نے جائے وقوعہ سے پتکن ہسپتال پہنچایا ہے۔

بعدازاں مذکورہ شخص کی شناخت سمیع سرپرہ ولد فتح محمد سرپرہ سکنہ نوشکی کے نام ہوئی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کو گذشتہ دنوں کردگاپ کے علاقے سے مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران شناخت کے بعد حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔