نوشکی اور تربت سے تین افراد لاپتہ

218

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق 16 مئی 2025 کو پاکستانی فورسز نے نوشکی کے علاقے قادر آباد سے منظور احمد اور ظہور احمد ولد عزیز اللہ مینگل کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا۔

ادھر تربت کے علاقے ناصر آباد سے بھی واحد صوالی کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بارہا اس پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔