منگچر: نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ

128

بلوچستان کے علاقے منگچر سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیف اللہ ولد رحیم داد محمد شئی کو رواں سال 11 جون کو منگچر بازار سے جبری لاپتہ کر دیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سیف اللہ میکینک شاپ پر کام کرتا تھا، جہاں سے اسے جبری لاپتہ کیا گیا۔

ان کے خاندان نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹوں سے سیف اللہ کی باحفاظت بازیابی کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔