مسلح افراد کا مستونگ، سبی شاہراہ پر ناکہ بندی، لیویز تھانہ نذر آتش

25

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد نے سبی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے لیویز تھانہ دشت پر قبضہ جما لیا اور تھانے کو نذر آتش کر دیا۔

واقعے کے دوران کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ حملہ آور کارروائی مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

خیال رہے کہ اس واقعے سے چند گھنٹے قبل مستونگ کے علاقے بلوچستان ہوٹل کے مقام پر سیندک پروجیکٹ سے وابستہ گاڑیوں کو روک کر نذر آتش کیا گیا۔ مسلح افراد نے شاہراہ کو بلاک کرکے آنے جانے والے گاڑیوں کی چیکنگ بھی کی۔

گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آزادی پسندوں کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بلوچستان میں کئی حملے رپورٹ ہوئے جہاں حملہ آوروں نے سرکاری تھانوں پر قبضے کیے، ہتھیار قبضے میں لئے، اور سرکاری دستاویزات جلا دیے۔ اس کے علاوہ بڑے شہر جیسے مستونگ اور زہری جیسے علاقوں کا عارضی کنٹرول بھی حاصل کیا گیا ہے۔

اکثر واقعات میں دیکھا گیا کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ریاستی سخت گیر پالیسیوں نے آزادی پسندوں کے بیانیے کو تقویت دی ہے۔ اور پاکستانی فوج اور حکومت بلوچستان میں عوامی حمایت کو کھو رہے ہیں۔