مستونگ: 18 لیویز اہلکار برطرف

137

ڈپٹی کمشنر مستونگ نے 18 لیویز اہلکاروں کو سروس سے برطرف کر دیا۔ یہ کارروائی 21 جون کو تحصیل کردگاپ میں پیش آنے والے حملے کے بعد کی گئی، جس میں لیویز اسٹیشن، نادرا دفتر اور دیگر سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق، حملے کے دوران نہ صرف لیویز اسٹیشن کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوا بلکہ سرکاری اسلحہ اور مواصلاتی آلات بھی حملہ آور اپنے ساتھ لے گئے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری رولز 2015 کے تحت 18 اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کرنے کا حکم جاری کیا۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکار حملے کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل ناکام رہے، جس سے ریاستی رٹ کو بھی شدید دھچکہ پہنچا۔