پاکستانی فورسز مستونگ کے علاقوں میں بھاری تعداد میں پیش قدمی کررہی ہے۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ سے اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب پاکستانی فورسز کی بھاری تعداد نے اسپلنجی کے جانب پیش کی اس دوران علاقے میں جھڑپوں کے دوران فائرنگ و شدید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
جھڑپوں میں دونوں جانب سے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔
مذکورہ علاقے میں تاحال آپریشن کی صورتحال جاری ہے جبکہ فورسز کی کمک کے لئے مزید نفری طلب کرلی گئی جبکہ ایمبولینسز کی آمد و رفت بھی دیکھنے میں آئی ہے۔
واضح رہے کہ مستونگ و گردونواح میں پاکستانی فورسز کی جانب سے مسلسل فوجی آپریشن کے اطلاعات موصول ہورہی ہیں، تاہم سرکاری سطح پر فورسز حکام نے ان آپریشنز کی تصدیق نہیں کی ہے۔
دریں اثناء اسپلنجی و گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں بلوچ آزادی پسند مسلح گروپ متحرک ہیں اور آئے روز پاکستانی فورسز پر حملے کرتے رہتے ہیں، تاہم انکی جانب سے تاحال کسی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔