مستونگ: پاکستانی فوج کے قافلے پر دھماکہ، ہلاکتوں اطلاعات

361
file photo

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مَرو کنڈ کے مقام پر آج متعدد گاڑیوں پر پاکستانی فوج قافلے کی شکل میں پیش قدمی کررہی تھی کہ ان کی ایک گاڑی پر زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

اسپلنجی و گردنواح میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔ گذشتہ دنوں اسی علاقے میں پاکستانی فورسز اور بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کے مابین رات بھر جھڑپیں جاری رہی جہاں بی ایل اے کے دو سرمچار جانبحق ہوئے جبکہ فورسز کو بھی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

بلوچ لبریشن آرمی نے گذشتہ دنوں دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مقناطیسی آئی ای ڈی حملے میں حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈ) کے اہم رکن بابل محمد حسنی کو نشانہ بناکر ہلاک کردیا جبکہ نوشکی میں پاکستانی فورسز کی گاڑی اور زامران میں سرکاری حمایت یافتہ شخص محمد امین کو بم دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا۔

آج مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔