بلوچستان کے ضلع مستونگ میں معدنیات لیجانے والی گاڑی کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
مستونگ کے علاقے ژلی میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی ایک گاڑی کو حملے میں نشانہ بناکر نقصان پہنچایا، بعدازاں حملہ آور نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
گذشتہ دنوں بلوچ لبریشن آرمی نے مستونگ میں مرکزی شاہراہ پر سیندک پروجیکٹ کی دو گاڑیوں کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا تھا جبکہ اسی طرح کردگاپ کے علاقے میں بلوچستان لبریشن فرنٹ نے متعدد بوزر گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا۔