مستونگ: مسلح افراد کا معدنیات لے جانے والے 8 ٹرکوں پر حملہ

180

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے آٹھ ٹرکوں کو نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد علاقے میں معدنیات کی ترسیل عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پہلا واقعہ کوہ نور ہوٹل کے قریب پیش آیا جہاں دو ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ دوسرا واقعہ نواب ہوٹل کے مقام پر پیش آیا جہاں چھ مزید ٹرکوں کو نشانہ بنایا گیا۔

قبل ازیں آج صبح مستونگ ہی میں ژلی کے مقام پر ایک معدنیات لیجانے والی گاڑی کو مسلح افراد نے نشانہ بناکر نقصان پہنچایا تھا۔

ان واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں معدنیات لے جانے والی گاڑیوں پر اس سے قبل بھی حملے ہوتے رہے ہیں، جنھیں اکثر بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔