مستونگ: فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جانبحق، بچہ زخمی

80

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے اطلاعات کے مطابق مستونگ سنگر روڈ سورگز پھاٹک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جہاں گاڑی میں موجود خاتون اور ایک مرد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے زد میں آنے سے ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔

واقعے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ میں جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالرشید ولد عبدالکریم شاہوانی کے نام سے ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے تاحال واقعہ کے وجوہات کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کئے ہیں، تاہم ضلع انتظامیہ کے مطابق وہ مزید تحقیقات کررہے ہیں۔