قلات: پاکستان فوج نے جعلی مقابلے میں دو جبری لاپتہ افراد کو قتل کردیا

479

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے شیخڑی، گندہ گین سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لیویز ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

لیویز نے مقتولین کی شناخت سمیع اللہ ولد محمد حنیف اور بسم اللہ ولد غلام سرور کے ناموں سے کی ہے، جو مستونگ کے علاقے پڑنگ آباد کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

گذشتہ مہینے، 29 مئی کو دی بلوچستان پوسٹ کو مقامی زرائع نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں ک مستونگ سے قلات کے علاقے منگچر کی جانب سفر کے دوران پاکستانی فورسز “ایف سی” حراست بعد اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

پاکستان فورسز کے ہاتھوں حراست بعد دونوں نوجوان منظرعام پر نہیں آسکے تھے، جہاں آج انھیں فورسز کی جانب سے قتل کے بعد لاشیں پھینک دی گئی ہے۔

آج پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے قلات میں دو بلوچ آزادی پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

لیویز حکام کے مطابق مذکورہ دونوں لاشوں کو آر ایچ سی منگچر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔