فورسز نے ایک شخص کو حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع قلات سے اطلاعات کے مطابق 25 جون کو پاکستانی فورسز نے قلات کے تحصیل منگچر سے منیراحمد ولد میر نہال خان نامی شخص کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔
وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز تنظیم نے منیر احمد کی پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منیر احمد کے لواحقین نے شکایت کی ہے کہ فورسز کے ہاتھوں حراست بعد منیر احمد منظرعام پر نہیں آسکے ہیں۔
تنظیم نے منیر احمد ولد میر نہال خان کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔