بلوچستان کے ضلع قلات میں پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر جمعرات کی شب نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق کئی دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنیں گئیں۔
تاہم حملے کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔ نا ہی جانی نقصانات کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم بلوچستان میں ماضی میں ایسے حملوں کی ذمہ داری آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔