بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، یہ حملہ جوہان کراس کے قریب کیا گیا اور علاقے میں کم از کم دس دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ جس کے بعد شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جس مقام کو نشانہ بنایا گیا، وہ منگچر کالج کی عمارت ہے جہاں پاکستانی فورسز نے ایک چوکی قائم کی ہوئی ہے۔
بلوچستان میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں پاکستانی فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔