بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں اتوار کے روز پاکستانی فورسز کی گاڑی کے قریب ایک زور دار بم دھماکہ کے نتیجے میں دو اہلکار ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب بم ڈسپوزل ٹیم علاقے کو کلیئر کر رہی تھی۔ حملے میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد ایک سڑک کنارے نصب تھا جو فورسز کی گاڑی کے قریب پھٹ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم ماضی میں اس علاقے میں فورسز پہ ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتے آرہے ہیں۔
دوسری جانب زامران سے ہی اطلاعات ہیں پرسوں زامران کے علاقے گیشتردان کے مقام شام تین بجے مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو مبارکی کوہ کے مقام پر نشانہ بنایا ہے۔
اس حملے کے دوران مسلح افراد نے فورسز کے استعمال میں بلڈوزر کو نشانہ بنایا ہے۔ جس سے اس کو نقصانات کا سامنا رہا ہے۔