دکی: سی ٹی ڈی تھانہ پر دستی بم حملہ، اہلکار زخمی

103

دکی میں سی ٹی ڈی پولیس تھانہ پر دستی بم سے حملہ ، دھماکے کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار نورالدین زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، جسکو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے مزید چیکنگ اور تفتیش شروع کردی ہے ۔